مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند کب نظر آئے گا

سعودی عرب میں آج ذوالحجہ کا چاند دیکھا جائے گا، المجمعہ رصد گاہ کے ماہرین کی اہم پیش گوئی بھی سامنے آگئی۔

ریاض: سعودی عرب میں آج ذوالحجہ کا چاند دیکھا جائے گا، المجمعہ رصد گاہ کے ماہرین کی اہم پیش گوئی بھی سامنے آگئی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش سے 3ہزار عازمین، حج کیلئے جائیں گے
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق المجمعہ رصد گاہ کے ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج جمعرات کو ذوالحجہ کا چاند دیکھا جائے گا جبکہ آج چاند کے نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق جمعرات کا سورج غروب ہونے کے بعد 13 منٹ تک چاند افق میں رہے گا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رویت ہلال انتہائی آسان ہوگی بشرطیکہ مطلع صاف ہو۔

ماہرین نے بتایا کہ سدیر میں سورج 6 بجکر 46 منٹ پر ہوگا جبکہ ہلال 6 بجکر 59 منٹ پر ڈوب جائے گا، آج ذو الحجہ کے ہلال کی پیدائش دوپہر 3 بجکر 37 منٹ پر ہوگی۔

دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج ضوابط پرعمل نہ کرنے والے 8 افراد کے خلاف سزا کے احکامات صادر کردیئے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے جن افراد کے خلاف سزا کے احکامات دیئے ہیں، ان میں تین غیر ملکی جبکہ پانچ سعودی شہری شامل ہیں جو 28 افراد کو غیرقانونی طریقے سے مکہ مکرمہ پہنچانا چاہ رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق حراست میں لئے گئے مجرموں کو سزا کے تحت ہر ایک شخص کو (پرمٹ کے بغیر) مکہ لے جانے پر15 دن کی قید اور فی شخص 10 ہزار ریال جرمانہ کی سزا کے علاوہ مقامی ذرائع ابلاغ میں ان کی تشہیر بھی کی جائے گی۔

غیرقانونی افراد کو مکہ منتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے والی تین گاڑیاں بھی بحق سرکارضبط کرلی گئی ہیں، گرفتار غیرملکیوں کو سزا مکمل کرنے کے بعد مملکت کے لیے اعلان شدہ مدت تک کے لیے بلیک لسٹ کیا جائے گا۔