تلنگانہ

شہرحیدرآباد کے نواحی علاقوں میں شدید کہر

شہرحیدرآباد کے نواحی علاقوں میں شدید کہر دیکھی جارہی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقوں میں شدید کہر دیکھی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

راجندرنگر پی وی این آروے پر شدید کہر کی وجہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا ہے جو صبح کے اوقات میں بھی اپنی گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس کھولتے ہوئے گاڑیاں چلانے پر مجبور ہیں۔

کہرکی وجہ سے مخالف سمت سے آنے والی گاڑیاں نظرنہیں آرہی ہیں جس کے نتیجہ میں سڑکوں پر کئی حادثات بھی پیش آرہے ہیں۔

کہر کی وجہ سے حیدرآبادکے شمس آباد ایرپورٹ پر طیاروں کی آمد وروانگی میں بھی مشکلات کاسامنا ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔