آندھراپردیشتلنگانہ
اے پی اور تلنگانہ کے درمیان ٹریفک میں شدید خلل
گزشتہ دو دنوں سے ہو رہی شدید بارش کی وجہ سے دونوں ریاستوں اے پی اور تلنگانہ کے درمیان ٹریفک میں شدید خلل پڑا ہے۔

حیدرآباد: گزشتہ دو دنوں سے ہو رہی شدید بارش کی وجہ سے دونوں ریاستوں اے پی اور تلنگانہ کے درمیان ٹریفک میں شدید خلل پڑا ہے۔
این ٹی آر ضلع کے گاریگاپاڈو میں پلیرو ندی کے قریب سڑک بہہ گئی جس کے ساتھ ہی اتوار کی شام سے اے پی اور تلنگانہ ریاستوں کے درمیان ٹریفک روک دی گئی ہے۔
پولیس نے حیدرآباد سے وجئے واڑہ جانے والی گاڑیوں کو نارکٹ پلی ادنکی ہائی وے کی طرف موڑ دیا ہے۔