انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان، پریتی زنٹا کی سپرہٹ فلم ‘ویر زارا’ دوبارہ ریلیز کی جائے گی

یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ویر زارا کی اسکرپٹ یش چوپڑا کے بیٹے آدتیہ چوپڑا نے لکھی ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان ویر پرتاپ ہندوستانی فضائیہ کے ایک افسر کے کردار میں ہیں اور زارا حیات خان (پریتی زنٹا) ایک پاکستانی سیاستدان کی بیٹی ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اور ڈمپل گرل پریتی زنٹا کی سپر ہٹ فلم ویر زارا 13 ستمبر کو دوبارہ ریلیز ہوگی۔ فلم ویر زارا میں امیتابھ بچن، ہیما مالنی، رانی مکھرجی، دیویا دتہ اور منوج باجپائی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یش راج فلمز اس مشہور فلم کو 13 ستمبر کومنتخب سینما چین جیسے پی وی آر آئی ناکس، سنیپولیس انڈیا، مووی میکس سنیما وغیرہ میں دوبارہ ریلیز کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے دیوالی کی مبارکباد دی
مجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں: سمیر وانکھیڈے
شاہ رخ خان کی فلم جوان ستمبر میں ریلیز ہوگی

سال 2014 میں ریلیزویر زارا جسے یش چوپڑا اور آدتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا تھا۔ یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ویر زارا کی اسکرپٹ یش چوپڑا کے بیٹے آدتیہ چوپڑا نے لکھی ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان ویر پرتاپ ہندوستانی فضائیہ کے ایک افسر کے کردار میں ہیں اور زارا حیات خان (پریتی زنٹا) ایک پاکستانی سیاستدان کی بیٹی ہیں۔

 ویر کو جھوٹے الزامات میں قید کرلیاجاتا ہے اور 22 سال بعد، ایک نوجوان پاکستانی وکیل، جس کا نام سامعہ صدیقی (رانی مکھرجی) ہے اس کا کیس لڑتی ہے۔ 52 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں، ویر زارا نے مکمل تفریح ​​فراہم کرنے والی بہترین مقبول فلم کا ایوارڈ جیتا۔ 50 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں، فلم نے سب سے اوپر 15 نامزدگیاں حاصل کیں اور بہترین فلم اور بہترین کہانی سمیت چار ایوارڈز جیتے۔

موسیقار مدن موہن کے بیٹے سنجیو کوہلی نے اپنے والد کی 30 غیر استعمال شدہ دھنیں یش چوپڑا کو سنائیں، جن میں سے آٹھ انہوں نے اپنی فلم ‘ویر زارا’ کے لیے استعمال کیں، جو سامعین میں بہت مقبول ہوئیں۔

ویر زارا کے سپر ہٹ گانے دو پل رکا، تیرے لیے، میں یہاں ہوں، ایسا دیش ہے میرا آج بھی لوگوں کے پسندیدہ گانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ 26 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنی، ویرزارا نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 105 کروڑ روپے کمائے تھے۔

a3w
a3w