انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان نے بیٹے آریان خان کے برانڈ کی ماڈلنگ کیلئے بیٹی سہانا کے ساتھ کام کیا

سہانا خان جادوئی چھڑی سے D’yavol X کے بالکل ساتھ ‘ڈزنی’ کا لوگو بناکر دونوں برانڈ کے اشتراک کا اعلان کرتی ہیں اور پھر اپنے والد شاہ رخ خان کو دیکھ کر مُسکراتی ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا اپنی بیٹی اور اداکارہ سہانا خان کے ساتھ پہلا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، یہ اشتہار اداکار کے بڑے بیٹے آریان خان کے کلاتھنگ برانڈ کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بنگلورو ریو پارٹی، تلگو اداکارہ ہیما کو ایک اور نوٹس
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری
سوناکشی سنہا کی سالگرہ، والد شتروگھن سنہا نےشیئر کی خاص تصویریں
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
سہانا خان نے کی عالیہ بھٹ کی تعریف

شاہ رخ خان نے پہلی بار اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ کسی پراجیکٹ میں کام کیا ہے، باپ بیٹی کی اس جوڑی نے آریان خان کے لگژری اسٹریٹ ویئر کلاتھنگ برانڈ  ‘D’Yavol X’ کی نئی اشتہاری ویڈیو میں ساتھ کام کیا ہے جس کی ویڈیو کنگ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔

میگا اسٹار نے 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اشتہار کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی، اشتہار کا آغاز شاہ رخ خان کی انگوٹھیوں کے ساتھ ہوتا ہے جن پر برانڈ کا نام ہوتا ہے، چند سیکنڈ بعد برانڈ کا لوگو نظر آتا ہے اور پھر سہانا خان کی انٹری ہوتی ہے۔

سہانا خان جادوئی چھڑی سے D’yavol X کے بالکل ساتھ ‘ڈزنی’ کا لوگو بناکر دونوں برانڈ کے اشتراک کا اعلان کرتی ہیں اور پھر اپنے والد شاہ رخ خان کو دیکھ کر مُسکراتی ہیں۔

شاہ رخ خان نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی بیٹی کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا سب سے بہترین ہے اور میرے بڑے بیٹے نے بھی اپنا کام کر دیا ہے، میں تم دونوں سے پیار کرتا ہوں۔

آریان خان کی تعریف کرتے ہوئے کنگ خان نے کہا کہ آریان! میں نے آپ کو مختصر وقت دیا تھا اور اس کے باوجود آپ نے بہترین کام کیا ہے، اُمید ہے کہ آپ کا برانڈ D’yavol X کامیابی کی اونچی اُڑان بھرے گا۔

واضح رہے کہ آریان خان نے 2023 میں 30 اپریل کو اپنے برانڈ کا آغاز کیا تھا، اُن کے برانڈ نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی تھی اور اُن کی تمام کلیکشن تیزی سے فروخت ہوئی تھی۔

شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کے لگژری برانڈ کے لیے ماڈلنگ کی تھی، اُنہوں نے آریان کے برانڈ کی چمڑے کی جیکٹ پر آٹوگراف دیا تھا جس کی قیمت بھارتی 2 لاکھ روپے سے زیادہ تھی۔

a3w
a3w