انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی فلم جوان 300 کروڑ کے کلب میں شامل

جوان نے کئی فلموں کے ریکارڈ بھی توڑ دیے ہیں۔ جوان نے چار دنوں میں 287 کروڑ روپے کمائے تھے۔ جوان نے پانچویں دن 30 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم جوان 300 کروڑ کے کلب میں شامل ہو گئی ہے۔ شاہ رخ خان کی جوان، ایٹلی کی ہدایت کاری میں، 7 ستمبر کو اپنے افتتاحی دن اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی۔ پہلے ہی دن جوان نے 75 کروڑ روپے کمائے تھے۔فلم جوان ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے دیوالی کی مبارکباد دی
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری
مجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں: سمیر وانکھیڈے
شاہ رخ خان کی فلم جوان ستمبر میں ریلیز ہوگی

جوان نے کئی فلموں کے ریکارڈ بھی توڑ دیے ہیں۔ جوان نے چار دنوں میں 287 کروڑ روپے کمائے تھے۔ جوان نے پانچویں دن 30 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اس طرح فلم کی کل کمائی 316.16 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

فلم جوان کو گوری خان اور شاہ رخ کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نین تارا، وجے سیتوپتی، پریمانی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور اور ردھی ڈوگرا بھی ہیں۔

چار دنوں میں گھریلو بازار میں جوان کا مجموعی کاروبار343.80 کروڑ روپے تھا، جب کہ بیرونی بازاروں میں اس نے چار دنوں میں 177 کروڑ روپے کا کلکشن کیا۔ کنگ خان کی اس فلم نے ریلیز کے چار دنوں میں ہی دنیا بھر میں 520 کروڑ روپے کما لیے تھے۔

فلم جوان کو شائقین کی جانب سے زبردست حمایت مل رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس فلم کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں میں کافی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔