مشرق وسطیٰ

شاہ سلمان کی رمضان کیلئے 3 ارب ریال کی اعانت

سعودی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے بابر کت مہینے کے دوران 3 ارب ریال سے زیادہ کی امداد تقسیم کی جائے گی۔

ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے بابر کت مہینے کے دوران 3 ارب ریال سے زیادہ کی امداد تقسیم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
خادم حرمین شریفین اور ولیعہد کی جانب سے ’احسان‘ پلیٹ فام کو 7 کروڑ ریال کا عطیہ
سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت
ایران جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے تو ہمیں بھی کرنے ہوں گے: سعودی ولی عہد
اردن کے ولیعہد کی شادی۔ تاریخ کا اعلان

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں سماجی کفالت سے مستفید ہونے والوں کے لیے شاہی اعلان کیا گیا ہے۔سعودی عرب کے فرماں روا، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے رمضان کے دوران المبارک میں 3 ارب ریال سے زیادہ امداد تقسیم کرنے کا حکم دے دیا۔

سعودی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس حکم کے تحت خاندان کے سربراہ کو 1 ہزار اور فیملی ممبر کو 500 ریال دیے جائیں گے۔دوسری جانب سعودی عرب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں لاکھوں زائرین کو منظم کرنے کے لیے ایک سے زائد عمرے کی اجازت نہیں ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں دو یا دو سے زیادہ عمرے کرنے کے لیے کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جاتا اور زائرین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقدس مہینے میں ایک عمرہ کم کریں۔

وزارت نے وضاحت کی کہ اس پابندی کا مقصد رش کو کم کرنا، دوسروں کو عمرہ کرنے کا موقع دینا اور ہجوم کے انتظام میں مدد کرنا ہے۔

نُسک کے مطابق سعودی حکومت کا ایک پلیٹ فارم جو عمرہ کے طریقہ کار کو الیکٹرانک طور پر سہولت فراہم کرتا ہے، ایک ہی شخص کی طرف سے دوسرے عمرے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی کوشش کی صورت میں، ایک پیغام لکھا ہوا نظر آئے گا‘پرمٹ کا اجراء ناکام۔

a3w
a3w