شاہین آفریدی نے ایک منفرد ریکاڈ اپنے نام کرلیا
شاہین آفریدی نے نہ صرف ٹی20 بلکہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اب تک وہ ون ڈے میں 112 اور ٹیسٹ میں 116 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔
ڈربن: پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ وہ پاکستان کے پہلے بولر بن گئے ہیں جنہوں نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے، اور ٹی20) میں 100 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ شاہین آفریدی نے ڈربن میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران ٹی20 کرکٹ میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔ اس میچ میں انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
شاہین آفریدی نے نہ صرف ٹی20 بلکہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اب تک وہ ون ڈے میں 112 اور ٹیسٹ میں 116 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔ شاہین ٹی20 کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پاکستان کے تیسرے بولر ہیں۔ ان سے پہلے حارث رؤف اور شاداب خان یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔
شاہین نے یہ کارنامہ صرف 74 ٹی20 میچز میں انجام دیا۔ وہ دنیا کے ان چند بولرز میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے تینوں فارمیٹس میں 100 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان میں نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، اور سری لنکا کے لاستھ ملنگا بھی شامل ہیں۔