کھیل

شاہین کے ساتھ نئی گیند کا پارٹنر حسن علی ہوں گے: بابر اعظم

بابراعظم نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ نئی گیند کے پارٹنر حسن علی ہوں گے کیونکہ ان کے پاس تجربہ ہے اور وہ اس سے پہلے ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔

لاہور: پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے آئندہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شاہین شاہ آفریدی کے لیے نئی گیند کے ساتھی کے حوالے سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال پر روشنی ڈالی ہے۔

متعلقہ خبریں
رضوان کا محدود اوورس کا کپتان بننا تقریباً یقینی
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
’سمیع ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ راہول کا پرانا ٹویٹ وائرل
بابر کے ناقص فام سے ناصرحسین بھی نالاں
پاکستانی کھلاڑی 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر نے نسیم شاہ کی عدم موجودگی سے پیدا ہونے والے خلاء پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ یقیناً ہم نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے کیونکہ شاہین [آفریدی] اور نسیم کی ایک ساتھ بولنگ نے ہمیں ایک مختلف ردھم فراہم کیا ان کے متبادل کو چننا آسان نہیں تھا لیکن ہم سب مل کر بیٹھے اور [چیف سلیکٹر] انضمام الحق سے بھی قیمتی آرا لی۔

بابراعظم نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ نئی گیند کے پارٹنر حسن علی ہوں گے کیونکہ ان کے پاس تجربہ ہے اور وہ اس سے پہلے ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ تبصرہ نہیں کرسکتا کہ نئی گیند کون کرے گا اور پرانی گیند کون؟ کیونکہ ہم ابھی اپنی حکمت عملی ظاہر نہیں کر سکتے لیکن ہم نے ابھی کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں بنایا ہے، یہ ہمارے لیے اس وقت مزید واضح ہو جائے گا جب ہم ہندوستان کا سفر کریں گے اور اس کا جائزہ لیں گے۔