دہلی

شاہی عیدگاہ تنازعہ: الہ آباد ہائیکورٹ کے حکم پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار

درخواست کی کہ ہائیکورٹ کے کل صادر کردہ حکم پر روک لگادی جائے لیکن عدالت نے اس درخواست کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہاکہ وہ جنوری 2024 میں اس مسئلہ پر غور کرے گی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج الہ آباد ہائیکورٹ کے ایک حکم پر روک لگانے سے انکار کردی جس کے ذریعہ کرشنا جنم بھومی۔ شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ کے سلسلہ میں شاہی عیدگاہ مسجد کے احاطہ کا معائنہ کرنے کورٹ کمشنر کے تقرر کی اجازت دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
سنبھل جامع مسجد کی آہک پاشی میں کیا برائی ہے؟: الٰہ آباد ہائی کورٹ
متھرا شاہی عیدگاہ تنازعہ، سپریم کورٹ میں 15 جنوری کو سماعت
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ

سینئر ایڈوکیٹ حذیفہ احمدی نے آج جسٹس سنجے کھنا اور جسٹس ایس وی این بھٹی پر مشتمل بنچ کے روبرو اس معاملہ کا تذکرہ کیا اور

درخواست کی کہ ہائیکورٹ کے کل صادر کردہ حکم پر روک لگادی جائے لیکن عدالت نے اس درخواست کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہاکہ وہ جنوری 2024 میں اس مسئلہ پر غور کرے گی۔

یہ معاملہ ان الزامات سے متعلق ہے کہ متھرا کی شاہی عید گاہ مسجد کرشنا جنم بھومی اراضی پر تعمیر کی گئی ہے۔