آن لائن گیم سے ہوئی دوستی، نوجوان نے گھر آکر فحش ویڈیو بناکر کی عصمت دری
اترپردیش کے ضلع شاہجہان پور میں آن لائن لوڈو گیم کھیلتے کھیلتے ایک لڑکی سے دوستی کے بعد نوجوان کے خاتون کے گھر پہنچ کر فحش ویڈیو بنانے اور مبینہ عصمت دری کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔
شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہان پور میں آن لائن لوڈو گیم کھیلتے کھیلتے ایک لڑکی سے دوستی کے بعد نوجوان کے خاتون کے گھر پہنچ کر فحش ویڈیو بنانے اور مبینہ عصمت دری کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔
اڈیشنل ایس پی منوج کمار اوستھی نے جمعرات کو یواین آئی کو بتایا کہ تھانہ کھٹار علاقے کے گاؤں بدھائی پور کی رہنے والی شادی شدہ خاتون(28) کی مدھیہ پردیش میں ہرنے والے ایک نوجوان یوگیش شریواستو کے ساتھ آن لائن لوڈو گیم کھیلتی تھی اسی درمیان دونوں کا فون سے رابطہ ہونے لگا اور اس کے بعد نوجوان خاتون کے گھر آگیا اور صبح خاتون کا نہاتے وقت ویڈیو بنا لیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد اس نے لڑکی کو بلیک میل کرتے ہوئے 20 ہزار روپئے کا مطالبہ اور ویڈیو ڈلیٹ کرنے کے لئے لڑکی کو پیلی بھیت ضلع کے پورن پور قصبے میں بلایا اور ایک ہوٹل میں لے جا کر اس کے ساتھ عصمت دری کیا اور اس کے بعد بھی وہ خاتون کو لگاتار بلیک میل کرتا رہا ۔
اوستھی نے بتایا کہ خاتون اس سے بہت پریشان ہوگئی تو اس نے بدھ کو تھانہ کھٹار میں شکایت کی جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے آج گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ وہیں خاتون کو میڈیکل معائنے کے لئے سرکاری میڈیکل کالج بھیجا گیا ہے۔