کھیل

شین وارن کی موت کووڈ ویکسین کی وجہ سے ہوئی!

ایک آسٹریلوی ڈاکٹر اور ہندوستانی نژاد برطانوی ماہر امراض قلب نے کہا ہے کہ شین وارن کی موت کی وجہ کورونا ویکسین ہوسکتی ہے۔ وارن نے کووڈ ایم آر این اے ویکسین لگائی تھی۔

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن کی موت ایک بار پھر سرخیوں میں آگئی ہے۔ وارن کی موت سے متعلق ایک انتہائی چونکا دینے والی رپورٹ منظر عام پر آئی ہے۔ ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شین وارن کی موت کی وجہ کورونا ویکسین ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم نے اومیش یادو کو خط لکھا
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی

 رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن کی جانب سے لی گئی کووِڈ ویکسین دل سے متعلق امراض کو بڑھاتی ہے۔ واضح رہے کہ وارن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔

 شین وارن کو تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑا تھا۔ اپنی موت سے تقریباً 9 ماہ قبل انہوں نے کورونا کی ویکسین لی تھی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ وارن نے جو کورونا ویکسین لی تھی اس سے دل سے متعلق امراض میں اضافہ ہوتاہے۔

 ایک آسٹریلوی ڈاکٹر اور ہندوستانی نژاد برطانوی ماہر امراض قلب نے کہا ہے کہ شین وارن کی موت کی وجہ کورونا ویکسین ہوسکتی ہے۔ وارن نے کووڈ ایم آر این اے ویکسین لگائی تھی جس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کا امکان ہے۔

وارن نے یہ ویکسین اپنی موت سے تقریباً 9 ماہ قبل لگائی تھی۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر عاصم ملہوترا اور ڈاکٹر کرس نیل نے کہاکہ کووڈ ویکسین کورونری بیماری کے تیزی سے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔ خاص طورپر ان لوگوں میں جن کو پہلے سے ہی دل کی کوئی بیماری ہو۔

ڈاکٹر ملہوترا نے کہاکہ سابق آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن کو 52 سال کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ تاہم سب جانتے ہیں کہ وارن کا طرز زندگی زیادہ صحت مند نہیں تھا۔

 وہ سگریٹ نوشی کرتے تھے اور ان کا وزن بھی زیادہ تھا۔ میرے والد بھی فائزر ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے بعد انتقال کرگئے اور ویکسین کے بعد ان کے دل کی بیماری تیزی سے بڑھ گئی تھی۔