تلنگانہ

انتخابات میں حصہ نہ لینے شرملا کے فیصلہ کا خیرمقدم:ملو بھٹی

سی ایل پی قائدملو بھٹی وکرامارکہ نے اسمبلی انتخابات میں حصہ نہ لینے وائی ایس آر تلنگانہ کانگریس پارٹی صدر شرمیلا کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور انتخابات میں کانگریس پارٹی کی تائید کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

حیدرآباد: سی ایل پی قائدملو بھٹی وکرامارکہ نے اسمبلی انتخابات میں حصہ نہ لینے وائی ایس آر تلنگانہ کانگریس پارٹی صدر شرمیلا کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور انتخابات میں کانگریس پارٹی کی تائید کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

آج یہاں گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ کانگریس سے مفاہمت کے سلسلہ میں وائی ایس شرمیلا نے سونیا گاندھی سے ملاقات کرچکی ہیں۔

جہاں تک شرمیلا کو ٹکٹ کا سوال ہے اس کا فیصلہ اے آئی سی سی کی جانب سے کیا جائے گا۔

راہول گاندھی کو پارلیمانی حلقہ حیدرآباد سے مقابلہ کے لئے اسد الدین اویسی کے چالینج سے متعلق بھٹی وکرامارکہ نے کہا کہ راہول گاندھی کو اویسی سے مقابلہ کی ضرورت نہیں ہے۔

وہ اپنے امیدواروں کو ہی دیکھ لیں تو کافی ہے۔ واضح رہے کہ شرمیلا نے تلنگانہ کی تمام 119 حلقوں سے مقابلہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جہاں تک سی پی آئی سے مفاہمت کا سوال ہے۔ کانگریس ہائی کمان اس مسئلہ پر غورو خوض کررہی ہے اور وہی فیصلہ کریں گے۔