انٹرٹینمنٹدہلی
اپنی تلواریں تیز کرو‘ کنگنا رناوت کی اشتعال انگیزی
کنگنا رناوت نے اسرائیل کے ساتھ ہندوستان کا تقابل کرتے ہوئے لکھا کہ ہندوستان انتہاپسندوں میں ڈھکا ہوا ہے۔ اپنی تلواریں اٹھاؤ اور انہیں تیز کرو۔ ہر روز اپنے دفاع میں لڑنے کی اور مقابلہ کرنے کی پریکٹس کرو۔
ممبئی: کنگنا رناوت نے اسرائیل کے ساتھ ہندوستان کا تقابل کرتے ہوئے لکھا کہ ہندوستان انتہاپسندوں میں ڈھکا ہوا ہے۔ اپنی تلواریں اٹھاؤ اور انہیں تیز کرو۔ ہر روز اپنے دفاع میں لڑنے کی اور مقابلہ کرنے کی پریکٹس کرو۔
اگر زیادہ نہ ہوسکے تو اپنے دفاع کے لیے صرف 10 منٹ کا وقت دو۔ کنگنا نے یہ بھی کہا کہ اپنی تلواریں اٹھاؤ اور انہیں تیز کرو۔
ایچ آر ڈی کے ایک اور ساتھی دکش چودھری نے ایک دن پہلے دہلی کے شاستری نگر علاقہ میں واقع ایک جھونپڑ پٹی پر حملہ کیاتھا اور دعوی کیاتھا کہ یہاں رہنے والے غیر قانونی بنگلہ دیشی ہیں۔دکش چودھری نفرت انگیز تقاریر کرنے اور حملے کرنے کی تاریخ رکھتاہے۔