شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)
سینئر اداکار اور رکن پارلیمنٹ شترو گھن سنہا نے جو ممبئی ایک دواخانہ میں شریک ہیں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ بعض سوشیل میڈیا انفلوینرس کے پیدا کردہ ”تنازعہ اور الجھن“ سے ہمیشہ دور رہے ہیں۔

ممبئی: سینئر اداکار اور رکن پارلیمنٹ شترو گھن سنہا نے جو ممبئی ایک دواخانہ میں شریک ہیں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ بعض سوشیل میڈیا انفلوینرس کے پیدا کردہ ”تنازعہ اور الجھن“ سے ہمیشہ دور رہے ہیں۔
وہ روبہ صحت ہیں اور اپنے ارکان خاندان اور دوستوں کے ساتھ وقت گزاررہے ہیں۔ گذشتہ ہفتہ تیز بخار کے بعد 77 سالہ قائد کو دواخانہ لے جایاگیاتھا جہاں ان کا سالانہ ہیلتھ چک اپ بھی جاری ہے۔
شترو گھن سنہا نے اپنی صحت کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا لیکن دواخانہ کے کمرہ سے دو تصاویر پوسٹ کیں جن میں انہیں اتوار کا T-20 ورلڈ کپ فائنل دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار سے ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ بنے شترو گھن سنہا نے پیر کے دن ایکس پر لکھا کہ سوشیل میڈیا / یوٹیوبرس کے اپنے چند دوستوں کے پیدا کردہ تنازعہ اور الجھن سے دور ہوں ‘حقیقت یہ ہے کہ اپنے فیملی ممبرس اور بھائیوں اور عزیز دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزاررہاہوں۔
سوشیل میڈیا افواہ پھیلی تھی کہ بیٹی سناکشی سنہا سے ظہیر اقبال سے شادی کے چند دن بعد شترو گھن سنہا کی طبیعت بگڑ گئی۔