مہاراشٹرا

شیوسینا لیڈر سنجے راوت کے گھر پہنچی ای ڈی

ای ڈی کے سمن کو نظرانداز کرنے اور پوچھ گچھ کے لئے راوت کے دفتر نہ پہنچنے پر آج صبح سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے افسران کے ساتھ مرکزی تفتیشی ایجنسی کے افسران کی ایک ٹیم آج صبح شیوسینا لیڈر کے گھر پہنچی ۔

ممبئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے افسران کی ایک ٹیم اتوار کی صبح ممبئی کے مضافاتی علاقے بھنڈوپ میں شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کے گھر پہنچی۔

ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی کے سمن کو نظرانداز کرنے اور پوچھ گچھ کے لئے مسٹر راوت کے دفتر نہ پہنچنے پر آج صبح سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے افسران کے ساتھ مرکزی تفتیشی ایجنسی کے افسران کی ایک ٹیم آج صبح شیوسینا لیڈر کے گھر پہنچی ۔

 ای ڈی منی لانڈرنگ کے الزامات کی جانچ کر رہی ہے جس میں مسٹر راوت اور ان کے خاندان کے کچھ دیگر افراد پاترا چال کیس میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راؤت کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور کسی باہری شخص کو احاطے کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔