ایشیاء

شیخ حسینہ شاید سیاست میں دوبارہ واپس نہ ہوں، لڑکے سجیب واجد کا بیان

شیخ حسینہ جنہوں نے وزیراعظم بنگلہ دیش کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا اور گڑبڑزدہ ملک سے آج روانہ ہوگئیں، شاید سیاست میں واپس نہ آئیں اُن کے لڑکے اور سابق مشیر اعلیٰ نے یہ بات کہی۔

نئی دہلی: شیخ حسینہ جنہوں نے وزیراعظم بنگلہ دیش کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا اور گڑبڑزدہ ملک سے آج روانہ ہوگئیں، شاید سیاست میں واپس نہ آئیں اُن کے لڑکے اور سابق مشیر اعلیٰ نے یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان فرار ہونے سے قبل حسینہ واجد نے استعفیٰ دیا یا نہیں؟ بیٹے کا نیا دعویٰ

سجیب واجد جوئے نے بی بی سی ورلڈ سرویس کے نیوز آور پروگرام کو بتایا کہ ملک میں تبدیلی لانے کی کوششوں کے باوجود اپنی حکومت کے خلاف عوام کے شدید جذبات سے مایوس ہوکر انہوں نے (شیخ حسینہ نے) استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے بنگلہ دیش کی حالت تبدیل کی تھی۔ جب انہوں نے اقتدار سنبھالا تھا اُس وقت بنگلہ دیش کو ایک ناکام ریاست تصور کیا جاتا تھا وہ ایک غریب ملک تھا لیکن آج اُسے ایشیاء کا ابھرتا ہوا شیر تصور کیا جاتا ہے۔

اُن کے لڑکے نے اِن الزامات کو مسترد کردیا کہ شیخ حسینہ کی حکومت نے احتجاجیوں کے ساتھ نمٹنے میں ظلم و زیادتی کی تھی۔

a3w
a3w