سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

دبئی کے حکمراں کی خوبصورت بیٹی شیخہ ماہرہ نے شادی کے ایک سال بعد شوہر سے طلاق  لے لی ؟

شہزادی شیخہ ماہرہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’’پیارے شوہر جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں یہاں طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھنا، تمہاری سابقہ بیوی‘‘۔

دبئی: دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ ماہرہ نے شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان جوڑے کے ہاں مئی 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش کے صرف 2 ماہ بعد ہوا ہے۔ شہزادی شیخہ ماہرہ کی گزشتہ سال 5 اپریل کو شیخ مانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا
جنسی استحصال اسكام: 63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند كردئے گئے
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
ٹیپو سلطان نے بیٹی بچاﺅ، بیٹی پڑھاﺅ کا عملی نمونہ پیش کیا تھا
باپ کا لڑکے سے خلع کا مطالبہ کرنا

شہزادی شیخہ ماہرہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’’پیارے شوہر جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں یہاں طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھنا، تمہاری سابقہ بیوی‘‘۔

طلاق کے بعد جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کرتے ہوئے ایک دوسرے کی تمام تصاویر بھی اپنی پروفائلز سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔ اس خبر کے حوالے سے بعض سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا بھی شبہ ظاہر کیا ہے تاہم ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی۔