شمالی بھارت

شیوراج سنگھ چوہان جذبات سے مغلوب ہوگئے (ویڈیو)

شیوراج سنگھ چوہان جنہوں نے اپنی معیاد کے دوران خواتین کے لئے کئی فلاحی اسکیمات شروع کیں کے لوک سبھا حلقہ ودیشا کے دورے میں جذباتی ماحول دیکھا گیا انہیں گھیرے میں لی ہوئی خواتین رو پڑیں اور انہیں گلے لگالیا۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان جنہوں نے اپنی معیاد کے دوران خواتین کے لئے کئی فلاحی اسکیمات شروع کیں کے لوک سبھا حلقہ ودیشا کے دورے میں جذباتی ماحول دیکھا گیا انہیں گھیرے میں لی ہوئی خواتین رو پڑیں اور انہیں گلے لگالیا۔

متعلقہ خبریں
میاں الطاف کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج

چوہان جنہوں نے گذشتہ ہفتہ چیف منسٹر کے طور پر استعفیٰ دیا وہ بھی جذبات سے مغلوب ہوگئے اور ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھے گئے جبکہ خواتین نے انہیں گھیرے میں لیکر ان کی ستائش میں نعرے لگائے جبکہ وہ یہاں سے لگ بھگ 55 کیلومیٹر دور ودیشا جارہے تھے۔ خواتین اور لڑکیوں نے انہیں بھیا اور ماما پکار کر گلے لگایا۔

https://twitter.com/SaladinAndleeb/status/1735596763590070784?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1735596763590070784%7Ctwgr%5E1a269364f9d6195a4b3cdf7620c1b3b22baf5bb9%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Feconomictimes.indiatimes.com%2Fnews%2Fpolitics-and-nation%2Fi-am-not-going-away-from-mp-teary-eyed-former-cm-shivraj-chouhan-tells-women-supporters%2Farticleshow%2F106019299.cms

خواتین اور لڑکیوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ چوہان (چیف منسٹر کی حیثیت سے) واپس ہوں۔ سابق چیف منسٹر بھی اپنے آنسو نہیں روک سکے اور انہیں تیقن دیا کہ وہ مدھیہ پردیش نہیں چھوڑ رہے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 17 نومبر کو منعقد شدہ اسمبلی انتخابات میں مدھیہ پردیش میں کل 230 نشستوں کے منجملہ 163 نشستیں حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی درج کرائی جس کے بعد زعفرانی پارٹی نے ریاست کے نئے چیف منسٹر کے طور پر اجین کے تین مرتبہ کے رکن اسمبلی موہن یادو کا انتخاب کیا۔

چوہان نے جن کا تقریباً دو دہوں تک مدھیہ پردیش میں سیاست پر غلبہ رہا، ان کے جانشین کے طور پر یادو کے انتخاب کے بعد 11 دسمبر کو چیف منسٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دیا جس کے بعد ایک دور کا خاتمہ ہوا۔ خود چوہان نے جاریہ سال کے اسمبلی انتخابات میں سیہور ضلع میں بڈھانی سے ایک لاکھ سے زائد ووٹ کے فرق کے ساتھ کامیابی حاصل کی اگرچہ مخالف پارٹی لہر کا تذکرہ تھا مگر 64 سالہ چوہان نے لاڈلی بہنوں جیسی کھیل بدلنے والی اسکیم شروع کرتے ہوئے مدھیہ پردیش میں میز بی جے پی کے حق میں کرنے کی کوشش کی چوہان نے جاریہ سال مارچ میں لاڈلی بہنا اسکیم شروع کی جو اہل خواتین کو ماہانہ 1250 روپے مالی امداد مہیا کرتی ہے اور بعد ازاں انھوں نے بتدریج رقم بڑھاکر 3 ہزار روپے کرنے کا وعدہ کیا۔

ریاست میں کل 2.72 کروڑ خاتون رائے دہندوں کے منجملہ اسکیم میں 1.31 کروڑ خواتین کا احاطہ کیا گیا۔ چوہان نے گذشتہ سال 17 مارچ کو بی جے پی کے سب سے زیادہ طویل عرصہ تک خدمت انجام دینے والے چیف منسٹر کا اعزاز حاصل کیا۔ انھوں نے چھتیس گڑھ کے سابق چیف منسٹر رامن سنگھ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

چوہان نے مدھیہ پردیش میں فلاحی اسکیمات شروع کیں جس پر کبھی بیمار کا ٹھپہ لگایا جاتا تھا۔ ان کے مقبول پروگراموں لاڈلی لکشمی یوجنا، مکھیا منتری کنیادان یوجنا، مکھیا منتری تیرتھ درشن یوجنا، اسکولی بچوں کے لئے بائی سیکل اسکیم اور دیگر کو چند ریاستوں کی جانب سے اپنایا گیا۔

a3w
a3w