حیدرآباد

کسی بھی ریاست میں بی آر ایس حکومت سے زیادہ تقررات نہیں کئے: کے ٹی آر

ٹی آئی ایم ایس ہاسپٹل کی منزلوں کی تعداد کو کم کرنے کے بارے میں وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ کے ریمارکس پر کے ٹی آر نے کہا کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی سے خواہش کرونگا کہ وہ کے اے پال کی توہین نہ کریں۔

حیدرآباد: کار گزار صدر بی آر ایس  کے ٹی راما راو نے کانگریس اور بی جے پی کو چالینج کیا کہا اگر وہ ثابت کرتے ہیں کہ کسی دوسری ریاست نے 2014 سے 2023 تک بی آر ایس کے حکومت سے زیادہ مخلوعہ جائیدادوں کو  پُرکیا ہے تو وہ عہدہ رکن اسمبلی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
’پیپر لیک معاملہ، کے ٹی آر کی وزارت کے ملازمین کا اہم رول‘
پارچہ صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت: کے ٹی آر
ہارورڈ بزنس اسکول میں خطاب کیلئے کے ٹی آر مدعو
حیدرآباد کو اولمپکس کی میزبانی کے قابل بنانے پر توجہ: کے ٹی آر

آج یہاں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تلنگانہ، ہندوستان کی ایسی واحد ریاست ہے جہاں اٹینڈر سے لے کر گروپ ون تک 95 فیصد نوکریاں صرف مقامی لوگوں کو دی جاتی رہی ہیں کانگریس اور بی جے پی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اس کا جواب دیں۔

 کے ٹی راما راو نے کہا وزیر اعظم کے پاس جا کر اور دباؤ ڈال کر تلنگانہ میں مقامی لوگوں کے لیے 95 فیصد ریزرویشن لانے کا سہرا کے سی آر کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا بی آر ایس کی کوششوں کی وجہ سے ہی آج  95 فیصد مقامی تحفظات ملک میں صرف تلنگانہ میں میں موجود ہیں۔

 ٹی آئی ایم ایس ہاسپٹل کی منزلوں کی تعداد کو کم کرنے کے بارے میں وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ کے ریمارکس پر کے ٹی آر نے کہا کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی سے خواہش کرونگا کہ وہ کے اے پال کی توہین نہ کریں۔

 انہوں نے کہا ان کی دانست میں کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی بیوقوف شخص ہیں وہ وزیرکی طرح کبھی نظر نہیں اے ہیں وہ جوکر بن چکے ہے۔ انہوں نے کہا ایک  وزیر کو کیا زیب دیتا ہے کہ وہ کہتے کہ بجلی میں کٹوتی ہوگی،بجلی کی سپلائی منقطع ہونے پر جنریٹر نہیں ہوگا؟

 اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ احمق ہیں جو حکومت چلانے کے قابل نہیں ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا2014 سے 2004 تک متحدہ آندھرا پردیش پر حکومت کرنے والی کانگریس حکومت نے صرف 24,086 سرکاری جائیدادوں پر تقررات کیے تھے۔

 اس وقت اگر ہم تلنگانہ کا 42 فیصد حصّہ دیکھیں تو  صرف 10,000 ملازمتیں ملی تھی، یعنی ایک سال میں 1000 نوکریاں۔ کے ٹی آر نے کہا کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کے سی آر نے نوکریاں نہیں دی ہیں۔

انہیں سمجھنا چاہئے کہ کے سی آر کی حکومت نے 10 سالوں میں 2,32,308 ملازمتوں کے لئے انتظامی اجازتیں دیں۔ ان میں سے 2,02,735 ملازمتوں کو پر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ صرف ٹی ایس پی ایس سی کے  ذریعے 60,918 ملازمتوں پر تقررات کی اجازت دی گئی۔

 ہم نے 54,015 ملازمتوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا اور  35,250 پوسٹس بھرتی کیے۔ 18,765 جائیدادوں  پر بھرتی کا عمل جاری ہے۔ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے ذریعہ  50,425 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے اور ہم نے 48,247 جائیدادوں  کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔ اور  47,068 جائیدادوں کو پر کیا گیا۔

 انہوں نے کہا کانگریس حکومت آئی اور ریونت ریڈی فخر سے کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے 30,000 نوکریاں دی ہیں۔ اور اب کانگریس قائدین بھی بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھوٹ بول رہے ہیں۔

a3w
a3w