بیٹی کو کندھے پر لے جانے والے باپ شعیب کو گولی مار دی گئی (ویڈیو دیکھئے)
سی سی ٹی وی فوٹیج میں متاثرہ شخص کو ایک تنگ گلی میں چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب مخالف سمت سے آنے والے ایک شخص نے بندوق نکالی اور اسے قریب سے گولی مار دی۔

شاہجہاں پور: اترپردیش کے شاہجہاں پور میں ایک شخص پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔ اس شخص پر دو افراد نے فائرنگ کی جس میں وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ پیر کو شاہجہاں پور میں ایک شخص کو جو اپنی بیٹی کو کندھے پر اٹھائے ہوئے تھا قریب سے گولی مار دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ شخص کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ بیٹی کو حملہ میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں متاثرہ شخص کو ایک تنگ گلی میں چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب مخالف سمت سے آنے والے ایک شخص نے بندوق نکالی اور اسے قریب سے گولی مار دی۔
گولی لگنے کے بعد مقتول زمین پر گر جاتا ہے اور اس کی بیٹی بھی۔ اس کے بعد حملہ آور دو دیگر افراد کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ 30 سالہ تاجر شعیب نامی شخص شاہجہاں پور میں اپنے آبائی گھر آیا ہوا تھا۔
سینئر پولیس افسر اشوک مینا نے کہا کہ "دو ملزمان غفران اور ندیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حملہ آوروں کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی گئی ہے۔
تیسرے ملزم طارق کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔” پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین میں سے ایک مقتول کا کزن ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حملہ کچھ پرانی ذاتی دشمنی کی وجہ سے کیا گیا۔