تلنگانہ

بہو کی موت پر صدمہ، سسر بھی چل بسا

بتایا گیا ہے کہ 75 سالہ جولاجی، اپنی بہو للیتا کی موت کی اطلاع سنتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے اپنے مکان میں فرش پر گرپڑا اور اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: بہو کی بے وقت موت کی اطلاع سن کر صدمہ سے ضعیف سسر بھی چل بسا۔ یہ واقعہ منگل کی شب تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد کے تھلاوڈی گاوں میں پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ 75 سالہ جولاجی، اپنی بہو للیتا کی موت کی اطلاع سنتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے اپنے مکان میں فرش پر گرپڑا اور اس کی موت ہوگئی۔

اس ضعیف شخص کے بڑے بیٹے گوپلا کی بیوی30سالہ للیتا کی کاغذ نگر کے ایک اسپتال میں زچگی ہوئی تھی اور نوزائیدہ چند پیچیدگیوں کے نتیجہ میں فوت ہوگیا تھا۔

دوسری طرف خاندانی منصوبہ بندی آپریشن کے دوران للیتا کی حالت بھی بگڑگئی جس پر اس کو دوسرے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس کی موت ہوگئی۔

اپنی بہو کی موت کی اطلاع کے ساتھ ہی جولاجی اچانک فرش پر گرپڑا اوراس کی بھی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کے سبب گاؤں میں غم کی لہردوڑ گئی۔