بھارت

شمالی بنگال میں بی جے پی کے بند کا اثر، دکانیں بند رہیں، پرائیویٹ بسیں نہیں چلیں

کولکتہ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 12 گھنٹے کے بند کی وجہ سے شمال مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں نجی بسیں سڑکوں سے غائب رہیں اور دکانیں اور بازار بند رہے۔

کولکتہ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 12 گھنٹے کے بند کی وجہ سے شمال مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں نجی بسیں سڑکوں سے غائب رہیں اور دکانیں اور بازار بند رہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
ڈاکٹر اجے کمار اگروال کو کولکتہ میں "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا
مغربی بنگال میں ترنمول قائد پر دن دھاڑے قاتلانہ حملہ
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘

بی جے پی نے قبائلیوں پر "تشدد” اور پولیس کی مبینہ فائرنگ میں پارٹی کے ایک کارکن کی موت کے خلاف احتجاج کے لیے ریاست کے شمالی حصے کے آٹھ اضلاع میں بند کی اپیل کی ہے۔

صبح 6 بجے شروع ہونے والے بند میں بی جے پی کارکنان نے اہم چوراہوں پر سڑکوں پر ریلی نکالی ور گاڑیوں کو روکا۔

کوچبہار ضلع میں اگرچہ سرکاری بسیں چلتی رہیں، پرائیویٹ بسیں صبح کے وقت سڑکوں سے غائب رہیں۔

زیادہ تر دکانیں جلپائی گوڑی ضلع میں بند رہیں۔ بند کے حامیوں نے کدم تلہ میں سرکاری بسوں کو زبردستی روک دیا۔شمالی بنگال کے علاقے میں کوچ بہار، جلپائی گوڑی، علی پوردوار، دارجلنگ، کالمپونگ، شمالی دناج پور، جنوبی دناج پور اور مالدہ اضلاع شامل ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی