مشرق وسطیٰ

غزہ پر حملے نہیں رکیں گے: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو نے 8 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کا امکان مسترد کر دیا ہے۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو نے 8 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کا امکان مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
عالیہ، پرینکا چوپڑا جونس اور کرینہ کپور کا بھی فلسطین سے اظہار یگانگت

اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل کے اے این کے مطابق، نیتن یاہو نے جنگی کابینہ کے حماس کے زیر قبضہ اسرائیلی قیدیوں کےمعاہدے اور غزہ میں جنگ جاری رکھنے سے متعلق اجلاس سے قبل صاف الفاظ میں کہا کہ میں جنگ ختم کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

گزشتہ دنوں اسرائیل نے حماس کے ساتھ اسیروں کے تبادلے اور جنگ بندی مذاکرات کے آغاز کا اعلان کیا تھا مگر حماس نے ثالث ممالک سے اس بارے میں رابطے کی تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔

نیتن یاہو پر ملکی و غیر ملکی رائے عامہ کا الزام ہے کہ وہ سیاسی وجوہات کی بنا پرحماس کے ساتھ اسیروں کے تبادلے پر مبنی معاہدے سے گریز کر رہے ہیں۔