دیگر ممالک

سنگاپور میں راجہ پکشا کے ویزا میں 11 اگست تک توسیع

راجہ پکشا نے 14 جولائی کو مالدیپ سے سعودی(سعودی عربین ایرلائنس) کی پرواز سے چانگی ایرپورٹ پہنچنے کے بعد ابتدا میں سٹی سنٹر کی ایک ہوٹل میں قیام کیا تھا۔

سنگاپور: حکومت ِ سنگاپور نے سابق صدر سری لنکا گوٹابایا راجہ پکشا کو نیا ویزا جاری کیا ہے۔ اس نے ان کے مختصر مدتی ویزا میں 11  اگست تک (مزید 14 دن کی) توسیع کردی۔ وہ 14 جولائی کو نجی دورہ پر مالدیپ سے یہاں پہنچے تھے۔ اخبار اسٹریٹس ٹائمس نے یہ اطلاع دی۔

وزارت ِ خارجہ نے کہا ہے کہ راجہ پکشا نے سیاسی پناہ نہیں مانگی ہے۔ سنگاپور عام طورپر سیاسی پناہ نہیں دیتا۔ راجہ پکشا نے 14 جولائی کو مالدیپ سے سعودی(سعودی عربین ایرلائنس) کی پرواز سے چانگی ایرپورٹ پہنچنے کے بعد ابتدا میں سٹی سنٹر کی ایک ہوٹل میں قیام کیا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ اب وہ ایک خانگی بنگلہ میں منتقل ہوگئے ہیں۔ وہ سنگاپور میں پبلک میں نہیں دیکھے گئے۔