دہلی

کیا برج بھوشن سنگھ پر پوکسو کا اطلاق نہیں ہوتا؟: کپل سبل

کپل سبل نے خاتون ریسلرس کی جانب سے ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن سنگھ پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے جانے کے مسئلہ پر حکومت کو نشانہ تنقید بنایا۔

نئی دہلی: رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے خاتون ریسلرس کی جانب سے ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن سنگھ پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے جانے کے مسئلہ پر حکومت کو نشانہئ تنقید بنایا اور سوال کیا کہ آیا سنگھ کے علاوہ دیگر تمام ملزمین پر پوکسو قانون اور فوری گرفتاری کا اطلاق ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہم ہربار وہی غلطی دہراتے ہیں:گواسکر
الیکشن کمیشن بے بس کٹھ پتلی، مودی کو نوٹس نہ بھیجنے پر کپل سبل کی تنقید
نابالغ لڑکی کا استحصال اور بلیک میل کرنے والا پڑوسی نوجوان گرفتار
عبوری اسپیکر کا بائیکاٹ کرنے پر کپل سبل کی بی جے پی پر تنقید
نیشنل ہیرالڈ کے اثاثوں کی قرقی سیاست میں نیا اوچھا پن: کپل سبل

 ان پر نہیں ہوتا کیوں کہ وہ بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں۔ سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل جنہوں نے احتجاجی ریسلرس کی سپریم کورٹ میں پیروی کی، خاتون ریسلرس کے ہردوار میں گنگا کے کنارے پہنچ جانے اور عالمی و اولمپک میڈلس دریا میں پھینک دینے کی دھمکی دیے جانے کے ایک دن بعد مرکز پر تنقید کی۔

 اولمپک میڈل یافتہ ساکشی ملک، بجرنگ پونیا اور ایشین گیمس کے گولڈ میڈل یافتہ کھلاڑی ونیش پھوگاٹ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ برج بھوشن سنگھ کے خلاف عدم کارروائی پر احتجاج کرنے ہرکی پوری پہنچے۔ واضح رہے کہ برج بھوشن پر کئی خاتون ریسلرس کو جنسی ہراسانی کا الزام ہے۔

کپل سبل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ”برج بھوشن سنگھ: 164 بیانات کے بعد کیا پوکسو کا اطلاق اور فوری گرفتاری دیگر تمام ملزمین پر قابل اطلاق ہوتا ہے اور برج بھوشن اس سے مستثنیٰ ہیں، کیوں کہ وہ 1) بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں، 2) مشہور خاتون پہلوانوں کی کوئی اہمیت نہیں، ووٹوں کی اہمیت ہے، 3) حکومت کو کوئی پرواہ نہیں۔

کیا یہی میرا نیا ہندوستان ہے؟“ کپل سبل نے جو یوپی اے 1 اور یو پی اے 2 حکومتوں کے دور میں مرکزی وزیر رہ چکے ہیں، گزشتہ سال مئی میں کانگریس چھوڑ دی اور سماج وادی پارٹی کی تائید سے آزاد رکن راجیہ سبھا منتخب ہوئے۔ حال ہی میں انھوں نے ایک غیرسیاسی پلیٹ فارم ”انصاف“ کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد ناانصافی کے خلاف لڑنا ہے۔

حکومت ِ دہلی نے گزشتہ ماہ برج بھوشن سنگھ  کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔ ایک ایف آئی آر نابالغ کی جانب سے عائد کردہ الزامات سے متعلق ہے، جو جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ قانون (پوکسو) کے تحت درج کی گئی ہے، جب کہ دوسری ایف آئی آر پوکسو کے ساتھ ساتھ تعزیراتِ ہند کی دوسری دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔

a3w
a3w