تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسلادھار بارش کے آثار
آئندہ سات دنوں کے دوران تلنگانہ میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں سرگرم ہوگیا ہے۔

حیدرآباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کے آثار ہیں۔ موسمیاتی مرکز نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ یہاں کی روزانہ کی موسم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی مدت کے دوران ریاست کے تمام اضلاع میں الگ الگ مقامات پر بجلی چمکنے اور 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی والی ہوائیں چلنے کا اندازہ ہے۔
آئندہ سات دنوں کے دوران تلنگانہ میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں سرگرم ہوگیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جگتیال، نظام آباد، نرمل میں الگ الگ مقامات پر بھاری بارش ہوئی۔اور جے شنکر بھوپال پلی، نظام آباد، ملوگو میں کئی مقامات پر، ہنوماکنڈہ، کریم نگر، کمارم بھیم اور عادل آباد، بھدرادری کوٹھاگڈیم، جگتیال میں کاماریڈی، منچیریل اور نرمل اضلاع میں الگ الگ مقامات پر بارش ہوئی۔ اسی دوران تلنگانہ کے بیشتر مقامات پر بارش ہوئی۔