دہلی

لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر صورتحال غیر یقینی: آرمی چیف

75ویں آرمی ڈے سے قبل جمعرات کو یہاں سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل پانڈے نے کہا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ حالات چیلنجنگ اور غیر یقینی صورتحال سے بھرے ہوئے ہیں۔

نئی دہلی: آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے جمعرات کو کہا کہ چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول پر صورتحال چیلنجنگ اور غیر یقینی کی سے بھری ہوئی ہے لیکن فوج کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
فوجی سربراہ جنرل پانڈے کا دورہ ازبکستان شروع
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
جموں کے دوڈا میں جوشی مٹھ جیسی صورتحال
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر

75ویں آرمی ڈے سے قبل جمعرات کو یہاں سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل پانڈے نے کہا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ حالات چیلنجنگ اور غیر یقینی صورتحال سے بھرے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مجموعی صورتحال مستحکم اور کنٹرول میں ہے اور فوج پوری قوت کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی لداخ میں فوجی تعطل کو حل کرنے کے لیے مسلسل بات چیت کی جا رہی ہے اور ساتھ ہی فوج کی تیاریوں کو بھی مضبوط کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے کچھ علاقوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن ہندستان بھی اسی کے مطابق تمام اقدامات اٹھا کر ہر طرح کی تیاریاں کر رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ فوج نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ یکطرفہ طور پر جمود کو تبدیل کرنے کی چین کی کوششوں کو مسلسل ناکام بنایا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جنگ صرف ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے زور پر نہیں جیتی جاتی بلکہ فوجیوں کی تربیت اور حوصلے کی بھی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔