ایشیاء

شمالی افغانستان میں سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک

شمالی افغانستان کے بغلان صوبے میں ایک سڑک حادثے میں چھ مسافر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

کابل: شمالی افغانستان کے بغلان صوبے میں ایک سڑک حادثے میں چھ مسافر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع ہفتہ کو صوبائی پولیس آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دی گئی۔

متعلقہ خبریں
افغان شہریوں کو جاری ہزاروں پاکستانی پاسپورٹس کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
چین نے طالبان کے سفیر کے کاغذات تقرر قبول کرلئے
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر

بیان میں کہا گیا کہ ہفتہ کو صوبہ کے ڈانڈ گوری ضلع میں مہلک سڑک حادثہ پیش آیا، جس ایک فوجی گاڑی ایک مسافر کار سے ٹکراگئی، جس میں ایک خاتون سمیت چھ مسافر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

اسی طرح ہفتے کی رات دیر گئے صوبے کے دارالحکومت پل خمری شہر کے حسین خیل میں ایک موٹر سائیکل سوار کی ایک گاڑی سے ٹکر لگنے سے موت ہوگئی۔

افغانستان میں سڑکوں کی خراب صورتحال، لاپرواہی سے ڈرائیونگ، دشوار گزار علاقے، اوور لوڈنگ، اوور ٹیکنگ اور اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے سڑک حادثات عام ہیں۔

a3w
a3w