سڑک حادثہ میں چھ نوجوانوں کی موت
اتر پردیش میں ہاپوڑ ضلع کے گڑھ مکتیشور کوتوالی علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ہوئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
ہاپوڑ: اتر پردیش میں ہاپوڑ ضلع کے گڑھ مکتیشور کوتوالی علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ہوئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ رات تقریباً 12.30 بجے قومی شاہراہ نمبر 9 پر اللہ بخش پور کٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب غازی آباد کی طرف سے آنے والی تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور گاڑی ڈیوائیڈر کو عبور کر کے دوسری لین میں جاگری۔ اسی دوران کارمخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں کار میں سوار چھ نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ سچن نامی نوجوان کو تشویشناک حالت میں میرٹھ ریفر کر دیا گیا ہے۔
تمام ہلاک ہونے والے، غازی آباد کے لونی علاقے کے رہائشی ہیں، جن کی عمریں 28 سے 34 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں اور وہ دوست ہیں۔ ایک متوفی کی شناخت انوج کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔