پاکستانی بحریہ کا جہاز ہندوستانی جہاز سے ٹکراگیا
ہندوستان نے چہارشنبہ کے دن پاکستان ہائی کمیشن(سفارتخانہ) کے چارج ڈی افیرس(ناظم الامور) کو طلب کیا اور سمندر میں ہندوستانی بحریہ کے یونٹ سے پاکستانی بحریہ کے ایک جہاز کے ٹکرانے پر سخت احتجاج درج کرایا۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) ہندوستان نے چہارشنبہ کے دن پاکستان ہائی کمیشن(سفارتخانہ) کے چارج ڈی افیرس(ناظم الامور) کو طلب کیا اور سمندر میں ہندوستانی بحریہ کے یونٹ سے پاکستانی بحریہ کے ایک جہاز کے ٹکرانے پر سخت احتجاج درج کرایا۔
ناظم الامور کو نئی دہلی میں دفتر خارجہ میں طلب کیاگیا اور واقعہ پر تنقید کی گئی۔ہندوستان نے پاکستانی بحریہ کی حرکت کو ناقابل قبول اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیا۔
پاکستانی بحریہ کی نامناسب حرکت سے کوئی بڑا نقصان تو نہیں پہنچا لیکن اس احساس معاملہ میں سیکوریٹی کے اعلی ڈھانچہ میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔
وزارت خارجہ کے بموجب پاکستانی ناظم الامور سے کہاگیا کہ وہ متعلقہ پاکستانی حکام کو بتادے کہ تمام فوجی یونٹس کو احتیاط برتنی چاہئے۔ اسلام آبادمیں ہندوستانی ناظم الامور کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ وہاں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ میں ایسا ہی احتجاج درج کرائے۔