شمالی بھارت

ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

پندرہ دن قبل تک سبزی بازاروں میں ٹماٹر 20 سے 25 روپے فی کلو دستیاب تھے لیکن گزشتہ تقریباً چار روز سے ٹماٹر کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

لکھنؤ: ریاست میں مانسون کی دستک کے ساتھ سبزیوں خاص کر ٹماٹر کی قیمتوں میں خاصی اضافہ دیکھائی دے رہا ہے۔ لکھنؤ اور کانپور میں ٹماٹر 120روپئے فی کلو کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے وہیں سہانپور میں اس کی قیمت 80۔100روپئے فی کلو ہے۔

متعلقہ خبریں
نیپال سے ٹماٹر کی اسمگلنگ 4 کسٹمس عہدیدار معطل
کسان اپنے کھیتوں میں سونے پر مجبور

پندرہ دن قبل تک سبزی بازاروں میں ٹماٹر 20 سے 25 روپے فی کلو دستیاب تھے لیکن گزشتہ تقریباً چار روز سے ٹماٹر کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

 منگل کو گلی محلہ کے سبزی فروشوں کے ٹھیلوں پر ٹماٹر 100 سے 120 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب تھے جب کہ شملہ مرچ، پالک، لوکی اور تروئی سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کے درمیان ٹماٹر کی فصل تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ ٹماٹر اب کرناٹک اور دیگر ریاستوں سے لایا جا رہا ہے جس پر مال برداری وغیرہ میں کافی خرچ آتا ہے جبکہ طلب کے مقابلے ڈیمانڈ بھی کم رہتی ہے۔ یہ عام طور پر ہر سال ہوتا ہے۔

سہارنپور میں ہندوستان ٹماٹر کمپنی کے ہول سیل ڈیلر نے بتایا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے میدانی علاقوں میں ٹماٹر کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ ٹماٹر کی سپلائی صرف ہماچل پردیش سے ہورہی ہے۔ وہ بھی طلب سے بہت کم ہے کیونکہ ہماچل پردیش میں آئے روز موسلادھار بارش جاری ہے جس کی وجہ سے ٹرکوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔