کرناٹک
لوک سبھا میں اسموک کنستر حملہ: گرفتار نوجوان منورنجن کے باپ کا ردعمل
لوک سبھا میں اسموک کنستر حملہ کے بعد گرفتار منورنجن کے باپ نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ اگر میرے بیٹے نے کوئی ”ناانصافی“ کی ہے تو اسے پھانسی دے دی جائے۔

بنگلورو: لوک سبھا میں اسموک کنستر حملہ کے بعد گرفتار منورنجن کے باپ نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ اگر میرے بیٹے نے کوئی ”ناانصافی“ کی ہے تو اسے پھانسی دے دی جائے۔
دیوراجے گوڑا نے کہا کہ وہ واقعہ کی مذمت کرتا ہے۔ اس نے کہا کہ اگر میرے بیٹے نے سماج سے کوئی ناانصافی کی ہے تو وہ سرے سے میرا بیٹا ہی نہیں ہے۔
اگر وہ خاطی ہے تو اسے پھانسی دے دی جائے۔ اس نے میسورو میں کہا کہ ہم لوگ کسی بھی سیاسی جماعت سے جڑے نہیں ہیں۔
منورنجن نے بی ای کی ڈگری لی ہے۔ سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے اسے انجینئرنگ کالج میں سیٹ دلانے میں مدد کی تھی۔
اسی دوران پولیس ٹیم میسورو کے وجئے نگر علاقہ میں منورنجن کے گھر پہنچ گئی۔ وہ معلومات اکٹھا کررہی ہے۔