جموں و کشمیر

کشمیر میں 26 ستمبر کی شام سے27 ستمبر کی سہہ پہر تک برف و باراں کا امکان

محکمے نے کسانوں کو کاٹی ہوئی فصل کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کی صلاح دی ہے۔

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع

محکمے نے کسانوں کو کاٹی ہوئی فصل کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کی صلاح دی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 26 ستمبر کی شام سے 27 ستمبر کی سہہ پہر تک ہلکی بارشوں کے مرحلوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 28 سے 30 ستمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کچھ مقامات پر بارشوں کے مختصر مرحلوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں یکم اکتوبر سے5 اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ اس دوران وادی میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ 26 ستمبر کی رات کو کچھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمے نے کسانوں کو کاٹی ہوئی فصل کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کی صلاح دی ہے۔