شمالی بھارت

شیخ شاہجہاں کے خلاف اقدام قتل کا بھی الزام

سی بی آئی نے جومغربی بنگال میں ای ڈی اور سی اے پی ایف ارکان عملہ پر حملہ کی تحقیقات کررہی ہے‘ اس نے اب تعزیرات ہند کی دفعہ307 کے تحت شیخ شاہجہاں کے خلاف دو ایف آئی آرمیں اقدام قتل کے الزامات بھی شامل کردیئے ہیں۔

کولکتہ: سی بی آئی نے جومغربی بنگال میں ای ڈی اور سی اے پی ایف ارکان عملہ پر حملہ کی تحقیقات کررہی ہے‘ اس نے اب تعزیرات ہند کی دفعہ307 کے تحت شیخ شاہجہاں کے خلاف دو ایف آئی آرمیں اقدام قتل کے الزامات بھی شامل کردیئے ہیں۔

سندیش کھالی میں 5جنوری کے حملہ میں ترنمول کانگریس کامعطل لیڈر اصل سازشی قراردیاجارہاہے۔

سی بی آئی نے5جنوری کو ای ڈی اورسی اے پی ایف پر حملوں کے دوکیسس میں جملہ تین ایف آئی آردرج کی ہیں اورضلع شمالی 24پرگنہ کی بصیرہاٹ سب ڈیویژنل عدالت میں ایف آئی آر داخل کردی ہیں۔

تینوں ایف آئی آر کے منجملہ دوایف آئی آر سندیش کھالی میں شیخ شاہجہاں کی رہائش گاہ کے روبرو حملہ کے سلسلہ میں اس کے خلاف درج کی گئی ہیں۔

تیسری ایف آئی آر ضلع شمالی24پرگنہ کے ہی بونگاؤں سے تعلق رکھنے والے ترنمول کانگریس کے ایک اورلیڈرشنکر ادھیاکے خلاف ہے‘ جوکروڑہا روپے مالیتی پی ڈی ایس کیس کے سلسلہ میں عدالتی تحویل میں ہے۔