زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
حیدرآباد، :تلنگانہ حکومت 14 اپریل بروز پیر کو "بھو بھارتی" (Bhu Bharati) نامی ایک جدید پورٹل کا آغاز کرنے جا رہی ہے، جس کا مقصد گزشتہ دس برسوں سے زیر التواء زمین سے متعلق لین دین کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

حیدرآباد، :تلنگانہ حکومت 14 اپریل بروز پیر کو "بھو بھارتی” (Bhu Bharati) نامی ایک جدید پورٹل کا آغاز کرنے جا رہی ہے، جس کا مقصد گزشتہ دس برسوں سے زیر التواء زمین سے متعلق لین دین کے مسائل کو حل کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے تمام ضلعی کلکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہر منڈل میں اس پورٹل سے متعلق عوامی آگاہی پروگرام منعقد کریں۔ انہوں نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ عوام سے تجاویز حاصل کریں تاکہ پورٹل کو مزید مؤثر، شفاف اور مضبوط بنایا جا سکے۔
ریونت ریڈی نے کہا کہ "بھو بھارتی” پورٹل کسانوں اور عام شہریوں کو زمین کے مسائل حل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا اور زمین سے متعلق معلومات کو آسان، فوری اور شفاف انداز میں فراہم کرے گا۔
پورٹل کے آغاز سے قبل ہفتہ کے دن وزیر اعلیٰ نے اپنی رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی طور پر تین منڈلوں میں اس پورٹل کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لاگو کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ پورٹل کی زبان عوام اور کسانوں کے لیے قابلِ فہم ہونی چاہیے تاکہ وہ بآسانی اس سے استفادہ کر سکیں۔ انہوں نے افسران کو ویب سائٹ اور موبائل ایپ کو مؤثر اور فعال رکھنے کی بھی ہدایت دی۔
اس جائزہ اجلاس میں ریونیو وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹریز وی شیشادری، چندرشیکھر ریڈی، سیکریٹری سنگیتا ستیاناراینا، او ایس ڈی ویمولا سرینواسولو، ریونیو سیکریٹری جیوتی بدھا پرکاش، سی سی ایل اے سیکریٹری مکرند اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے۔