بھارت

سونیاگاندھی ریٹائرنہیں ہوں گی: الکالامبا

مجھے یہ بتاتے ہوئے کہ خوشی ہے کہ سونیاجی نے مجھ سے کہا کہ ہمیں ان کا آشیرواد اور رہنمائی مستقبل میں ملتی رہے گی۔ الکالامبانے کہا کہ مندوبین اور قوم کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سونیاگاندھی سیاست سے ریٹائر نہیں ہورہی ہیں۔

رائے پور: سونیاگاندھی کے یہ کہنے کے بعد ان کی اننگز ختم ہوچکی ہے‘ کانگریس ترجمان الکالامبا نے اتوار کے دن کہا کہ وہ ریٹائرنہیں ہوئی ہیں۔ وہ آشیرواد دیتی رہیں گی اور رہنمائی کرتی رہیں گی۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
جنتادل(یو) کے ترجمان کے عہدہ سے کے سی تیاگی مستعفی
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام

کانگریس پلینیری سیشن میں الکالامبا نے کہا کہ مجھے سونیاگاندھی جی سے دو منٹ بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ میں نے ان سے کہا کہ میڈم‘ کل کے آپ کے بیان کی تشریح ایسے ہوئی ہے جیسے آپ سیاست سے سبکدوش ہورہے ہیں۔