یوروپ

فلسطین کی حمایت میں اسپین کی کوششیں گراں قدر ہیں: اردوغان

صدر اردوغان نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے، دو طرفہ تجارتی حجم سے لے کر دفاعی صنعت تک تعاون کے تمام شعبوں میں اقدامات کا لینا مفید ثابت ہوگا۔

انقرہ: صدر رجب طیب اردوغان نے ترکیہ ۔اسپین 8 ویں بین الحکومتی اجلاس کے تحت شاہ فلپ ششم سے ملاقات کی ہے۔ بند کمرے میں یہ ملاقات زارزوئیلا کے شاہی محل میں انجام پائی ۔ صدارتی مشیر برائے اطلاعات کے مطابق، ملاقات میں ترکیہ۔اسپین تعلقات،غزہ اور دیگر علاقائی و عالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات
خواتین تحفظات بل کو صدرجمہوریہ کی منظوری
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
بی جے پی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے: بنڈی سنجے

صدر اردوغان نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے، دو طرفہ تجارتی حجم سے لے کر دفاعی صنعت تک تعاون کے تمام شعبوں میں اقدامات کا لینا مفید ثابت ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کو اپنی نسل کش پالیسی ترک کرنا ہوگی، فلسطین کی حمایت کے سلسلے میں اسپین کی کوششیں گراں قدر ثابت ہوئی ہے،عالمی برادری اگر اسرائیل پر اپنا دباو بڑھائے تو کوئی شک نہیں کہ خطے میں مستقل امن کا قیام ممکن ہو جائے۔

صدر اردوغان نے شاہ فلپ کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی جہاں ایردوان نے انہیں ترکیہ کے دورے کی بھی دعوت دی ۔

a3w
a3w