تلنگانہ پر الیکشن کمیشن کی خصوصی نظر
تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی الیکشن کمیشن خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ تاحال کئی آپی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلہ کردئیے گئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی الیکشن کمیشن خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ تاحال کئی آپی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلہ کردئیے گئے ہیں۔
منگوڈ ضمنی انتخابات کے دوران سامنے آئے مسائل کو نظر میں رکھتے ہوئے انتہائی چوکسی اختیار کی جاچکی ہے۔
9/ اکتوبرسے ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد سے اب تک بھاری نقد رقومات، شراب اور سونا پکڑا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ4دنوں میں تقریباً20کروڑ روپے سے زیادہ رقومات ضبط کی گئی ہیں۔ صرف چار دنوں میں بڑی مقدار میں نقد رقومات کی ضبطی کے بعد کمیشن چوکسی اختیار کرچکا ہے۔
قیاس لگا یا جارہا ہے کہ انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر رقومات کی تقسیم عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
اس تناظر میں مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے تلنگانہ پر نظر رکھنے ایک سو سے زیادہ خصوصی ٹیمس روانہ کی جارہی ہیں۔