جرائم و حادثات

ریاست میں تاحال 427 کروڑ مالیت کی اشیاء ونقدی ضبط

ضابطہ اخلاق کے نفاذکے آغاز سے اب تک ریاست میں اشیاء ونقدی کی مالیت 427 کروڑ 15لاکھ 8ہزار 555 تک پہونچ چکی ہے۔

حیدرآباد: ضابطہ اخلاق کے نفاذکے آغاز سے اب تک ریاست میں اشیاء ونقدی کی مالیت 427 کروڑ 15لاکھ 8ہزار 555 تک پہونچ چکی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے بموجب جملہ نقدی ایک سو51 کروڑ57 لاکھ‘41 ہزار 135 روپے ہوگی۔

ضبط شدہ شراب کی مالیت 44کروڑ94 لاکھ 65 ہزار 98 روپے بتائی گئی۔ ڈرگس کی مالیت 23 کروڑ 39لاکھ 61ہزار904 روپے بتائی جاتی ہے۔

متیل اورکرات کی ضبط شدہ مالیت ایک 65 کروڑ 21لاکھ 91 ہزار 737 روپے بتائی جاتی ہے۔

مفت اشیاء کی تقسیم کی چیزوں کی ضبط مالیت 42 کروڑ ایک لاکھ 48 ہزار 681 روپے ہوگئی۔ اس طرح تاحال 427 کروڑ 15 لاکھ 8ہزار 555 روپے مالیت کی اشیاء ضًط کی جاچکی ہے۔

a3w
a3w