دہلی

اسپائس جیٹ 5 فروری سے احمد آباد تا شارجہ پروازیں شروع کرے گی

نئی پرواز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ہندوستان کے درمیان فضائی رابطے میں اضافہ کرے گی۔ دبئی کے بعد متحدہ عرب امارات میں یہ اس کی دوسری منزل ہوگی۔

نئی دہلی: کفایتی ایئر لائن اسپائس جیٹ اگلے ماہ احمد آباد، گجرات سے شارجہ کے لیے پروازیں شروع کرے گی۔

متعلقہ خبریں
احمد آباد میں تیز رفتار کار ہجوم میں گھس گئی، 9 افراد ہلاک
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
اسپائس جیٹ کا 1400 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا منصوبہ
خیبر پختونخوا میں منکی پاکس سے مزید افراد متاثر
ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس نے غزہ کے فیلڈ اسپتال کو انٹرنیٹ سہولت دیدی

ایئر لائن نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ نئی پرواز منگل اور بدھ کے علاوہ ہفتے میں پانچ دن دستیاب ہوگی۔ یہ نان اسٹاپ سروس 5 فروری سے شروع ہوگی اور اس کے لیے بکنگ شروع ہو گئی ہے۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ نئی پرواز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ہندوستان کے درمیان فضائی رابطے میں اضافہ کرے گی۔ دبئی کے بعد متحدہ عرب امارات میں یہ اس کی دوسری منزل ہوگی۔

اسپائس جیٹ کے چیف بزنس آفیسر ڈیبوجو مہارشی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ثقافتی دارالحکومت اور ایک اہم علاقائی مرکز کے طور پر شارجہ ایئر لائن کے نیٹ ورک سے جڑنے والا ایک اہم شہر ہے۔