کھیل

سری لنکا کے ونیندوہسرنگا نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

بیان کے مطابق ہسرنگا نے اپنے استعفیٰ خط میں کہا کہ یہ ٹیم کے مفاد میں ہے کہ انہوں نے کپتانی کے فرائض سے سبکدوش ہونے اور بطور کھلاڑی ٹیم کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کولمبو: سری لنکا کے اسپنر وینندو ہسرنگا نے ٹی -20 ٹیم کے کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہسرنگا نے سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کو لکھاکہ "ایک کھلاڑی کے طور پر وہ سری لنکن ٹیم کے لیے ہمیشہ اپنی بہترین کوششیں کریں گے اور اپنی ٹیم اور قیادت کی حمایت کریں گے۔”

متعلقہ خبریں
پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان
ولیمسن نے فٹنس حاصل کرلی، ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا سعودی کلب سے معاہدہ
ورلڈکپ تھالی میں رکھ کر نہیں دیا جائے گا:روہت
سرفراز کی کپتانی میں کھیلا، بہت کچھ سیکھا اور ڈانٹ بھی کھائی: بابر اعظم

سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں ہسرنگا کی ٹیم میں برقرار رہنے کی تصدیق کی گئی۔ بیان کے مطابق ہسرنگا نے اپنے استعفیٰ خط میں کہا کہ یہ ٹیم کے مفاد میں ہے کہ انہوں نے کپتانی کے فرائض سے سبکدوش ہونے اور بطور کھلاڑی ٹیم کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سری لنکا کے اسپنر ہسرنگا کو گزشتہ سال ہی ٹی۔ٹوئنٹی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے 10 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی۔

a3w
a3w