جرائم و حادثات

سری نگر : تلسی باغ میں ایک شخص کی لاش کو لٹکتے ہوئے پایا گیا

سری نگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے تلسی باغ علاقے میں گورنمنٹ کواٹر میں ایک شخص کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔

سری نگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے تلسی باغ علاقے میں گورنمنٹ کواٹر میں ایک شخص کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ تلسی باغ میں واقع گورنمنٹ کواٹر میں منگل کی شام کو ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لےکر اس کی شناخت نصیر احمد ساکن اوڑی کے بطور کی ۔

ذرائع نے بتایاکہ لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا جس کے بعد پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔

ذریعہ
یو این آئی