سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
رکن لوک سبھا انجینئر رشید نے جمعہ کے دن کہا کہ حکومت جموں وکشمیر کو دربار کی منتقلی کی روایت بحال کرنی چاہئیے یا سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیناچاہئیے۔

سری نگر (آئی اے این ایس) رکن لوک سبھا انجینئر رشید نے جمعہ کے دن کہا کہ حکومت جموں وکشمیر کو دربار کی منتقلی کی روایت بحال کرنی چاہئیے یا سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیناچاہئیے۔
سری نگر اورجموں کے درمیان حکومت کے تمام بڑے دفتروں کی سال میں دو مرتبہ منتقلی کی روایت ڈوگرہ مہاراجہ نے شروع کی تھی اور اسی انتظامی وجہ سے سری نگر اور جموں کو جموں وکشمیر کا جڑواں دارالحکومت کہاجاتاتھا۔
کثیراخراجات کا حوالہ دیتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل انتظامیہ نے یہ روایت ختم کردی تھی۔ انجینئر رشید نے جمعہ کے دن سری نگر میں سیول سکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا اور دربارمنتقلی کو پھر سے شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے دارالحکومت کے تعلق سے صورتحال واضح ہوجانی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال بڑی الجھن ہے۔ لوگ غیریقینی کا شکار ہیں کہ آیا سری نگر جائیں یا جموں سیول سکریٹریٹ۔