دہلی

’بی جے پی دور میں 5415 فرقہ وارانہ فسادات‘

کپل سبل نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ ایک اور جملہ بازی ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ 2014 تا 2020 (نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو/ این سی آر بی کے اعدادوشمار کے مطابق)5415 فرقہ وارانہ فسادات ہوئے۔

نئی دہلی: رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس ریمارک کو ”ایک اور جملہ“ قراردیا کہ بی جے پی دور میں فسادات نہیں ہوتے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ نے کشمیر کی صورتحال کاجائزہ لیا
الیکشن کمیشن بے بس کٹھ پتلی، مودی کو نوٹس نہ بھیجنے پر کپل سبل کی تنقید
ڈرائیور کی ’اوقات‘ پوچھنے پر چیف منسٹر مدھیہ پردیش نے کلکٹر کا تبادلہ کردیا (ویڈیو)
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ

انہوں نے مرکز اور بعض ریاستوں میں بی جے پی دور میں فرقہ وارانہ تشدد کی کئی مثالیں دیں۔ بہار کے ضلع نوادا میں جلسہ عام سے خطاب میں امیت شاہ نے کہا تھا کہ 2024 میں وزیراعظم نریندر مودی کو بہار کی 40 کے منجملہ 40نشستیں دے کر پھر سے برسراقتدار آنے دیجئے‘ 2025کے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو ریاست میں اپنے بل بوتے پر حکومت بنانے دیجئے بی جے پی‘ فسادیوں کو اُلٹا لٹکاکر سیدھا کردے گی۔

ہمارے دورِ اقتدار میں فسادات نہیں ہوتے۔ کپل سبل نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ ایک اور جملہ بازی ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ 2014 تا 2020 (نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو/ این سی آر بی کے اعدادوشمار کے مطابق)5415 فرقہ وارانہ فسادات ہوئے۔

2019 میں 25 فسادات ہوئے جن میں یوپی میں 9‘ مہاراشٹرا میں 4 اور مدھیہ پردیش میں 2 فسادات شامل ہیں۔

مغربی بنگال اور بہار میں فرقہ وارانہ تشدد پر کپل سبل نے وزیراعظم مودی کی ”خاموشی“ پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات کو تشدد کی وجہ نہ بننے دیا جائے۔

a3w
a3w