حیدرآباد

راجہ سنگھ کی معطلی برخاست کرانے ریاستی بی جے پی قائدین کوشاں

ریاستی بی جے پی قائدین پارٹی کے معطل رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی پارٹی سے معطلی برخاست کرنے کے لئے بی جے پی نیشنل کمیٹی کے قائدین سے نمائندگی کررہے ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی بی جے پی قائدین پارٹی کے معطل رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی پارٹی سے معطلی برخاست کرنے کے لئے بی جے پی نیشنل کمیٹی کے قائدین سے نمائندگی کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری

جبکہ بی جے پی قومی قائدین راجہ سنگھ کی معطلی برخاست نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ راجہ سنگھ جنہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف بیان دینا اپنی عادت بنالی تھی۔

بی جے پی نے انہیں ان کی اس حرکت سے ناراض ہوکر پارٹی سے معطل کردیا۔ اطلاع کے مطابق بی جے پی قومی قائد اسمبلی حلقہ گوشہ محل سے سابق وزیر آنجہانی مکیش گوڑ کے فرزند وکرم گوڑ کو بی جے پی کا امیدوار بنانا چاہتے ہیں۔

راجہ سنگھ نے کئی مرتبہ اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی کے قومی قائدین ان کی معطلی برخاست کرکے اسمبلی حلقے گوشہ محل سے بی جے پی کا امیدوار بنائیں گے۔

راجہ سنگھ نے کہا کہ اگر بی جے پی انہیں اسمبلی حلقہ گوشہ محل سے پارٹی کا ٹکٹ نہ دے گی تو وہ پارٹی کے خلاف بغاوت نہیں کریں گے۔

وہ سیاست سے سبکدوش ہوکر ہندو سماج کے فلاح وبہبود کے لئے کام کریں گے لیکن وہ بی جے پی کو چھوڑ کر کسی دوسری جماعت میں شامل نہیں ہوں گے۔

راجہ سنگھ مذہبی جذبات پھیلاکر عوام کو گمراہ کرنے والے قائدین کے لئے ایک مثال ہے۔ ملک اور ریاست کے فرقہ پرست قائدین کو اپنے رویہ میں تبدیلی لاکر عوام کی خدمت کرنا چاہئے۔

ملک کے عوام اب فرقہ وارانہ کشیدگی اور منافرت نہیں چاہتے۔ وہ ملک میں سیکولر نظریات رکھنے والے قائدین کو پسند کررہے ہیں۔