تلنگانہ

گورنر کی جانب سے ایم ایل سی امیدواروں کو مسترد کرنے پرریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا اظہارِ ناراضگی

ریاستی وزیر برائے فینانس وصحت ٹی ہریش راؤ نے گورنر تملی سائی سوندرا راجن کی جانب سے گورنر کے کوٹہ کے تحت سفارش کردہ ایم ایل سی امیدواروں کو مسترد کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر برائے فینانس وصحت ٹی ہریش راؤ نے گورنر تملی سائی سوندرا راجن کی جانب سے گورنر کے کوٹہ کے تحت سفارش کردہ ایم ایل سی امیدواروں کو مسترد کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
دوسروں کا دل رکھنے اور خوشی بانٹنے کے اثرات زیر عنوان مولانا مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

انہوں نے کہا کہ وشوا برہمن طبقے کے ایک قائد کو اور ایروکولہ طبقے کے ایک قائد کو ایم ایل سی کے عہدے پر فائز کرنا چاہتے تھے۔

گورنر نے ایسے لوگوں کو مسترد کردیا ہے ان کی یہ حرکت باعث تعجب ہے۔ ٹی ہریش راؤ نے اخباری بیان میں کہا کہ تلنگانہ ریاست کے کمزور طبقے کے لوگ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس ہمیشہ کمزور طبقات کی فلاح وبہبود کے کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی کی حکومت نے بی جے پی قائدین کو کئی عہدے دیئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کے سی آر ایک اہم قائد ہیں جو تمام طبقات کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتے ہیں۔