تلنگانہ
حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رونالڈ روز کا بیان
حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز نے شہر کے 15 اسمبلی حلقوں میں پرامن انتخابات کے انعقاد پر ان تمام عہدیداروں اور اسٹاف سے اظہار تشکر کیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز نے شہر کے 15 اسمبلی حلقوں میں پرامن انتخابات کے انعقاد پر ان تمام عہدیداروں اور اسٹاف سے اظہار تشکر کیا۔
جنہوں نے اپنے انتخابی فرائض کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔ انہوں نے رائے دہندوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر حق رائے دہی میں حصہ لیا۔
رونالڈ روز نے میڈیا دوستوں‘ پولس‘ جی ایچ ایم سی کے عہدیدار اور پولنگ عہدیداروں اور اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔
جنہوں نے پرامن ماحول میں انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفس سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں یہ بات کہی گئی۔