تجارت

روپے میں مسلسل گراوٹ سے لڑھکے شیئر بازار

آئی ٹی کمپنیوں کا اشاریہ اس وقت تین فیصد سے زیادہ کی گراوٹ میں ہے۔ مالیاتی خدمات، نجی بینک، میڈیا، رئیلٹی، کیمیکل، کنزومر ڈیوریبلزاور ایف ایم سی جی شعبوں کی کمپنیوں میں بھی فروخت حاوی رہی۔ جبکہ دھات اور سرکاری بینکوں کے اشاریے فی الحال اوپرہیں۔

ممبئی: روپے پر جاری دباؤ اور آئی ٹی کمپنیوں میں بھاری فروخت کے باعث منگل کو گھریلو شیئر بازاروں میں ابتدائی کاروبار میں گراوٹ دیکھی گئی۔


بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 326.89 پوائنٹس گر کر 75,688.39 پوائنٹس پر کھلا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 668.47 پوائنٹس (0.88 فیصد) کی گراوٹ کے ساتھ 75,346.81 پوائنٹس پر تھا۔


نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 93.25 پوائنٹس گر کر 23,722.60 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 179.60 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد نیچے 23,636.25 پوائنٹس پر رہا۔


انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں آج بھی روپے میں کمی دیکھی گئی اور یہ اپنی تاریخی کم ترین سطح تک پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن 95.28 روپے فی ڈالر پر بند ہونے والی ہندستانی کرنسی آج 29 پیسے کم ہو کر 95.57 روپے فی ڈالر پر کھلی۔ ایک وقت یہ 95.63 روپے فی ڈالر تک گر گئی تھی۔ تاہم خبر لکھے جانے کے وقت یہ 22 پیسے نیچے 95.50 روپے فی ڈالر پر رہی۔


روپے کی کمزوری کے باعث شیئر بازاروں میں بھی سرمایہ کاری رجحان متاثر ہوا۔ اس کے ساتھ ہی آئی ٹی کمپنیوں میں فروخت سے بازار پر دباؤ بڑھا۔


آئی ٹی کمپنیوں کا اشاریہ اس وقت تین فیصد سے زیادہ کی گراوٹ میں ہے۔ مالیاتی خدمات، نجی بینک، میڈیا، رئیلٹی، کیمیکل، کنزومر ڈیوریبلزاور ایف ایم سی جی شعبوں کی کمپنیوں میں بھی فروخت حاوی رہی۔ جبکہ دھات اور سرکاری بینکوں کے اشاریے فی الحال اوپرہیں۔


سینسیکس کی کمپنیوں میں ٹی سی ایس، انفوسس، ٹیک مہندرا، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، اڈانی پورٹس اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے شیئرز میں سب سے زیادہ گراوٹ دیکھی گئی۔ جبکہ این ٹی پی سی، ٹاٹا اسٹیل اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے شیئرز میں فی الحال خریداری دیکھی جارہی ہے۔