شمالی بھارت

ویڈیو: مدھیہ پردیش میں گنیش جلوس پر سنگباری

مدھیہ پردیش کے رتلم میں گنیش کی مورتی کو لے جانے والے ایک جلوس کو سنگ باری کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد شہر میں اہم مقامات پر بھاری سیکوریٹی کو تعینات کردیا گیا۔

رٹلم (مدھیہ پردیش): مدھیہ پردیش کے رتلم میں گنیش کی مورتی کو لے جانے والے ایک جلوس کو سنگ باری کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد شہر میں اہم مقامات پر بھاری سیکوریٹی کو تعینات کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

پولیس نے اتوار کو بتایا کہ موچی پورہ میں ہفتہ کی شب یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند لوگ 10 روزہ گنیش تہوار کے حصہ کے طور پر مورتی کو ایستادگی کیلئے لے جارہے تھے۔

بعدازاں جب پولیس مقام واقعہ پر پہنچی توپایا کہ سنگ باری کے باعث ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راہول کمار لودھا نے بتایا کہ اس وقت صورت حال کنٹرول میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 500 لوگوں نے موچی پورہ علاقہ میں گنیش جلوس پر سنگ باری کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسٹیشن روڈ پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا۔ پولیس نے ایک شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات کے لئے مقام واقعہ پر پہنچی۔

عہدیدار نے کہا کہ پولیس کے ہمراہ ہجوم بھی ساتھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر کسی نے ایک پتھر پھینکا اور سنگ باری شروع ہوگئی جس میں پولیس کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

لودھا نے کہا کہ پولیس مجموعہ کو مقام واقعہ سے منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کرنے پر مجبور ہوئی۔ رتلم میں جاؤرا ٹاؤن اور دھار ضلع سے پولیس کو طلب کرلیا گیا اور شہر کے اطراف بھاری پولیس جمعیت کو تعینات کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صورت حال کنٹرول میں ہے۔

a3w
a3w